Wednesday , December 12 2018

خرابی صحت پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ عزیز باغ کالونی میں ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 23سالہ طالب علم محمد پاشاہ جو ضلع اننت پور کے ساکن محمد سیف اللہ کا بیٹا تھا وہ گزشتہ روز اننت پور سے عزیز باغ کالونی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے آیا اور اس نے کل رات مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT