Friday , May 25 2018
Home / جرائم و حادثات / خرابی صحت کی بنا پر سافٹ ویر ملازم کی خود کشی

خرابی صحت کی بنا پر سافٹ ویر ملازم کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 12 ؍ نومبر ( سیاست نیوز) مادھا پور علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں خرابی صحت کے نتیجہ میں ایک سافٹ ویر ملازم نے نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ ومشی کمار جو سافٹ ویر ملازم تھا آدھے سر کے درد سے پریشان تھا وہ تیجیتا مینس ہاسٹل میں مقیم تھا اور گذشتہ پانچ سال قبل وہ شہر منتقل ہوا تھا ۔ 8 اکٹوبر کو اس نے اپنے دفتر رخصت روانہ کی تھی اور لاپتہ ہوگیا ۔ سافٹ ویر کمپنی کے دیگر ملازمین نے ومشی کمار کے کمرہ پہنچ کر اس پتہ لگانے کی کوشش کی تو وہاں نعش موجود ہونے کا پتہ چل سکا ۔ پولیس مادھا پور نے مقام واردات پہونچ کر سراغ رسانی دستہ کو طلب کرلیا اور وہاں سے شئے کی ایک بوتل ضبط کی جس کے تعلق سے شبہ کیا جا رہا ہے کہ اس میں زہریلی دوا موجود ہے ۔ پولیس مادھاپور نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT