Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / خرم منظور کی شمولیت کی تحقیقات کا فیصلہ

خرم منظور کی شمولیت کی تحقیقات کا فیصلہ

لاہور۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں خرم منظور کو شامل کرنے پر چیف سلیکٹر ہارون رشید اور سلیکشن کمیٹی کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے  ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے خرم منظور کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد’ کامران اکمل اور شرجیل خان کے نام تجویز کئے تھے لیکن سلیکشن کمیٹی نے شہریار خان کی تجویز کو قبول نہیں کیا جس کے بعد چیئرمین کی ہدایت پر  ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کیخلاف تحققیات کی جائیں گی کہ کس بنیاد پر خرم منظور کو منتخب کیا گیا ہے۔ چند دن پہلے بورڈ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے پر بھی نوٹس لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT