Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / خریف فصل کی پیداوار میں کمی کا اندیشہ

خریف فصل کی پیداوار میں کمی کا اندیشہ

نئی دہلی۔23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں 2017-18کے دوران خریف فصلوں کی پیداوار 13کروڑ 46 لاکھ ٹن ہونے کا اندازہ ہے جو گزشتہ برس کی ریکارڈ پیداوار 13کروڑ 85لاکھ ٹن سے 38لاکھ ٹن کم ہے حالانکہ یہ گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط پیداوار 12کروڑ 82لاکھ ٹن سے 64لاکھ ٹن زیادہ ہے ۔ وزارت زراعت کے ذرائع کے مطابق 2017-18کے پہلے اندازہ کے مطابق اس برس دھان کی پیداوار نو کروڑ 44لاکھ ٹن رہے گی جو پچھلے برس کے مقابلہ 19لاکھ ٹن کم ہے ۔ گزشتہ برس دھان کی ریکارڈ 9کروڑ 63لاکھ ٹن پیداوار ہوئی تھی۔اس برس موٹے اناجوں کی پیداوار کم ہوکر تین کروڑ14لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ ہے جبکہ گزشتہ برس یہ اعداد و شمار تین کروڑ 27لاکھ ٹن تھا۔

جمعیتہ علماء کے رہنما کی گرفتاری
فرقہ پرستوں کی خوشامد: ابو عاصم
پرتاپ گڑھ ،23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے بے قصور صدر جمعیتہ علماء پرتاپ گڑھ عبدالمتین کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری فرقہ پرست طاقتوں کو خوش کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ انھوںنے کہاکہ مولانا عبدالمتین قاسمی معتبر و معاشرے کے مقبول شخصیت ہیں جن کو پولیس نے دیگر تین مسلم نوجوانوں کے ساتھ فرضی طریقے سے سنگین الزامات میں پھنساکر جیل بھیج دیا ،جبکہ مولانا و دیگر گرفتار نوجوانوں کا کوئی جرائم کا ریکارڈ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT