Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / خریف کیلئے تلنگانہ میں 1000میگاواٹ برقی کی خریدی

خریف کیلئے تلنگانہ میں 1000میگاواٹ برقی کی خریدی

حیدرآباد۔/13جون، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ نے رواں موسم خریف کے 45 دن کے لئے 1000 میگا واٹ برقی کی خریدی کی تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔ برقی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے یہ انتظام کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسمیشن کارپوریشن کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر راؤ کے مطابق قومی ۔ ای بڈنگ پورٹل کے ذریعہ برقی کی خریدی کیلئے تجویز پر درخواست ،( آر ایف پی ) جاری کردی گئی ہے۔ پربھاکر راؤ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ ہم فی الحال 1000 میگاواٹ برقی چھتیس گڑھ سے 3.90 روپئے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہے ہیں۔ 12سال کیلئے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ بشمول کالیشورم لفٹ آبپاشی توانائی کی ہمہ اقسام کی ضرورت سے نمٹنے کیلئے قلیل مدتی اساس پر ہم 1000 میگا واٹ برقی چاہتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ موسم خریف کے دوران دن کے اوقات زائد پاور لوڈ کی توقع ہے۔ چنانچہ 16جولائی تا 30 ستمبر 45 دن کیلئے برقی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تلنگانہ میں کوئلہ، پانی، شمسی اور ہوا کے ذریعہ 15,300 میگاواٹ برقی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

TOPPOPULARRECENT