Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / خزانہ نکالنے کے بہانے عوام کو گمراہ کرنے والی ٹولیاں سرگرم

خزانہ نکالنے کے بہانے عوام کو گمراہ کرنے والی ٹولیاں سرگرم

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ضلع میں خزانے نکالنے کا لالچ دیتے ہوئے بعض ٹولیاں عوام کو گمراہ کرتے ہوئے رقومات وصول کررہے ہیں ۔ ان کو حراست میں لینے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی اطلاع ضلع یس پی وشوا پرساد نے دی ۔ وہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اچم پیٹھ میں ایک کسان کو 4 لاکھ روپئے کے عوض 4 سونے کے نقلی بسکٹ دئیے گئے ۔ جب کہ گنڈیال میں خزانہ نکالنے کے بہانے نندی کے مجسمہ کو لے کر فرار ہوگئے ۔ یس پی نے کہا کہ کوئی بھی مشتبہ شخص یا ٹولی نظر آئے تو پولیس کو مطلع کریں ۔ ضلع میں کئی ایک ٹولیاں خزانوں اور ہیروں کی تلاش میں پھر رہی ہیں ان سے چوکس رہیں ۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل یس پی ڈی وی سرینواس راؤ ، ڈی ایس پی کرشنا مورتی و دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT