Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / خزانہ کیلئے کھدوائی ۔ 12 افراد گرفتار

خزانہ کیلئے کھدوائی ۔ 12 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 مارچ (سیاست نیوز) حسینی علم پولیس نے خزانے کی تلاش میں مکان کی کھدوائی کرنے پر 12 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد عمر ساکن عیدی بازار نے چند دن قبل حسینی علم میں ایک مکان خریدا ۔ عمر مکان میں خزانہ موجود ہونے کے مسلسل خواب دیکھ رہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے  بڑے پیمانے پر مکان کی کھدوائی کا منصوبہ تیار کیا اور بیک وقت کئی مزدوروں کو کھدوائی کیلئے بلایا ۔ 25 فٹ گہرا گڑھا کھودینے پر مقامی عوام کو شبہ ہوگیا اور حسینی علم پولیس کو اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا ۔ پولیس کی ٹیم نے وہاں پہونچ کر کھدوائی میں مصروف مزدوروں کو حراست میں لے لیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT