Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خزانہ کے عوض سونے کی فروخت کا لالچ ، دھوکہ باز ٹولی گرفتار

خزانہ کے عوض سونے کی فروخت کا لالچ ، دھوکہ باز ٹولی گرفتار

ملزمین کا گجرات سے تعلق ، ڈی سی پی ایسٹ زون ڈاکٹر اے رویندر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس نے ایک شاطر بین ریاستی دھوکہ بازوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا ہے جو خزانہ میں حاصل کئے گئے سونا فروخت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کئی افراد کو ٹھگ لیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر اے رویندر نے بتایا کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے 10 دھوکے باز دھابی نارائنا، دھابی جیون ، دیا ، نیمیا ، بکلی دھابی ، دھابی راجو ، دھابی شنکر ، دھابی سورج ، سولنکی لکڑی ، گلو بھائی جو گجرات کے دھابی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ مہاراشٹرا ، کرناٹک ، آندھراپردیش ، تلنگانہ اور ٹاملناڈو میں سرگرم ہے اور عوام کی توجہ ہٹاکر لوٹ لینے کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ مذکورہ ٹولی کے تمام ارکان خاندان دھوکہ دینے کے وارداتوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دھوکہ باز خود کو 5 یا 6 رکنی ٹیم میں تقسیم ہوکر دوکاندار اور دیگر تاجرین کو یہ دعویٰ کیا کرتے کہ ان کا تعلق گجرات ، بھوپال اور دیگر شمالی ہند سے ہے اور کھیت میں کام کے دوران انہیں خزانہ ہاتھ لگا ہے جسے کم دام میں فروخت کرنا چاہتے ہیں ۔ خواہشمند افراد کو دھوکہ باز ٹولی ایک یا دو تولے اصلی سونا حوالے کیا کرتے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد انہیں دھوکا دیا کرتے تھے ۔ ڈاکٹر رویندر نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ پتہ لگا ہے کہ شہر میں سعیدآباد ، عنبر پیٹ ، حبیب نگر ، کشائی گوڑہ اور دیگر علاقوں میں عوام کو دھوکہ دیا ہے جبکہ سائبر آباد کے علاوہ آندھراپردیش ، ٹاملناڈو اور کیرالا میں بھی عوام کو دھوکہ دے کر لاکھوں روپئے ہڑپ لیا ۔ پولیس نے گرفتار دھوکے بازوں کے قبضے سے 3 لاکھ 90 ہزار روپئے نقد رقم ، 11 موبائیل فون اور نقلی سونا بھی برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT