Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / خزانے سے لدی نازیوں کی پراسرار ٹرین دریافت کرنے کا ادعا

خزانے سے لدی نازیوں کی پراسرار ٹرین دریافت کرنے کا ادعا

لندن 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) خزانوں کی تلاش کرنے والے دو اراد نے ادعا کیاکہ انھوں نے ایک ایسی پراسرار نازی ٹرین دریافت کی ہے جو 1945 ء میں ہنگری سے جرمنی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ ٹرین میں ہتھیار، ہیرے جواہرات اور دیگر قیمتی اشیاء لدی ہوئی تھیں جن میں کچھ نادر پینٹنگز بھی شامل ہیں جن کی قیمت 200 بلین امریکی ڈالرس بتائی گئی ہے۔ دونوں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پراسرار ٹرین کا پتہ چلا لیا ہے اور ٹرین میں موجود نادر اشیاء اور دیگر قیمتی ساز و سامان کی مجموعی قیمت کا اُنھیں دس فیصد حصہ ادا کیا جائے۔ 150 میٹر طویل ٹرین 1945 ء میں اپنے سفر کے دوران حیرت انگیز طور پر غائب ہوگئی تھی۔ یہ کہا جارہا ہے کہ ٹرین اپنے سفر کے دوران سیاز کیاسل کے کوہستانی علاقہ میں ایک سرنگ میں داخل ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ سرنگ سے باہر ہی نہیں نکلی۔ اس سرنگ کو بعدازاں بند کردیا گیا تھا اور اس واقعہ کو لوگ بالکل فراموش کردیئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT