Tuesday , December 11 2018

خشوگی قتل :ٹرمپ کا بیان شدید تنقید کی زد میں

واشنگٹن ۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کے اراکین صدر ڈنالڈ ٹرمپ کو اُن کے اس بیان پر ہدف تنقید بنا رہے ہیں کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہے گا باوجود اس بات کے کہ اُنہوں نے خود یہ تسلیم کیا تھا کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے سابق کالم نگار اور معروف صحافی جمال خشوگی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پہلے سے علم تھا۔امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ امریکہ کو معاشی مفاد کیلئے اپنی روایتی اقدار کو ترک نہیں کرنا چاہئیے۔امریکہ میں دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے اراکین نے صدر ٹرمپ کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھنے پر شدید تنقید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT