خشوگی قتل کے حکم کا نکشاف:امریکہ

واشنگٹن۔ 5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ کے خارجہ تعلقات کمیٹی چیئرمین باب کارکر نے کہا کہ انہیں کوئی شبہ نہیں ہے کہ سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا اور اس کی نگرانی کی۔سی آئی اے کی ڈائرکٹر جینا ھسپیل نے منگل کو خشوگی کے قتل میں ایجنسی کے نتائج کو امریکی سینیٹ کے رہنماؤں کو بتایا جس کے بعد مسٹر کارکر نے صحافیوں سے یہ بات کہی۔مسٹر کارکر نے کہا‘‘ میرے ذہن میں صفر سوال ہے کہ کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے قتل کا حکم دیا، قتل کی نگرانی کی،انہیں پتہ تھا کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے ، اس کیلئے پہلے سے ہی پلاننگ کی گئی تھی’’۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT