خشوگی کی باقیات کی تلاش ‘ ترک پولیس مصروف

انقرہ 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترک پولیس نے آج شمال مغربی صوبہ میں دو بڑے بنگلوں کی تلاشی لی ۔ یہ تلاشی مقتول صحافی جمال خشوگی کی باقیات کا پتہ لگانے کی کوششوں کے سلسلہ میں ہوئی ہے ۔ سرکاری میڈیا میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ عہدیداروں نے یالوا میں ترمل ضلع میں ایک دو منزلہ عمارت کی تلاشی لی ۔ اس تلاشی میں بو سونگھ کر پتہ چلانے والے کتوں اور ڈرونس کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ اس کے علاوہ بعد میں یہ تلاش ایک اور متصلہ بنگلہ تک بھی وسعت اختیار کرگئی ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اندولو نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ جائے واردات سے تحقیقات شروع کرنے والے عہدیدار پہلے بنگلے کے باغیچہ میں واقع ایک کنویں کی تلاش کر رہے ہیں ۔ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ یہ فائر انجن بھی موجود تھے ۔ خشوگی واشنگٹن پوسٹ کیلئے کالم لکھا کرتے تھے اور انہیں 2 اکٹوبر کو استنبول کے سعودی سفارتخانہ میں ہلاک کردیا گیا تھا جب وہاں وہ کچھ دستاویزی کارروائی کے سلسلہ میں گئے تھے ۔ان کی نعش ابھی تک نہیں دستیاب ہوئی ہے اور ان کے قتل پر عالمی سطح پر برہمی کا اظہار کیا گیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT