Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / خشوگی کی نعش تیزاب میں گلانے کے بعد ڈرینج میں بہا دی گئی ؟

خشوگی کی نعش تیزاب میں گلانے کے بعد ڈرینج میں بہا دی گئی ؟

انقرہ ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سعودی جرنلسٹ جمال خشوگی کے قاتلوں نے ان کی نعش کی باقیات کو تیزاب میں تحلیل کرنے کے بعد ڈرینج میں بہادیا گیا ۔ ترکی کے موافق حکومت روزنامہ صباح نے ذرائع کا حوالہ بتائے بغیر کہا کہ استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانہ کی موریوں سے نمونے جمع کئے گئے ہیں ۔ جس کے ساتھ ہی ترک تحقیقات کنندگان اب اس بات پر یقین کرنے لگے ہیں کہ حالیہ عرصہ تک سعودی عرب کے اقتدار اور شاہی خاندان کے قریب رہنے کے بعد ناقد بن جانے والے خشوگی کی نعش کے ٹکڑے تیزاب میں گلانے کے بعد موریوں میں بہا دئیے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT