Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / خشک سالی : راجستھان کیلئے 1,345 کروڑ مختص

خشک سالی : راجستھان کیلئے 1,345 کروڑ مختص

نئی دہلی ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج کہا کہ اس نے راجستھان میں خشک سالی اور پانی کی قلت سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے زائد از 1,345 کروڑ روپئے کے بہ قدر اضافی فنڈز منظور کئے ہیں۔ اس ضمن میں ریاستی چیف منسٹر وسندھرا راجے نے یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ راجستھان میں 33 کے منجملہ کم از کم 19 اضلاع کو آبی بحران کا سامنا ہے۔ راجے نے کہا کہ ریاست کو گزشتہ 67 برسوں میں سے 61 سال خشک سالی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT