Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / خشک سالی ‘ سپریم کورٹ کی ہدایات پر جلد عمل : مرکز

خشک سالی ‘ سپریم کورٹ کی ہدایات پر جلد عمل : مرکز

نئی دہلی 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے آج کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں خشک سالی کی صورتحال پر جن اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے ان پر جلدی ہی عمل آوری کریگی ۔ سکریٹری زراعت شوبھنا کے پٹنائک نے بتایا کہ ہم اس فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرنے جلد اقدامات کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے وقت میں بہار ‘ ہریانہ اور گجرات کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا جائیگا تاکہ ان ریاستوں میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے ۔ کل دئے گئے اپنے فیصلے میںسپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ ایک قومی ڈیزاسٹر مٹی گیشن فنڈاندرون تین یوم قائم کرے تاکہ خشک سالی جیسی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔ عدالت نے مرکز سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بہار ‘ ہریانہ اور گجرات ریاستوں میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لینے اقدامات کرے۔ اس کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا ۔ عدالت نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ بارش کے پانی کی حفاظت کیلئے اختراعی اقدامات پر توجہ دے اور اپنی جانب سے جو کچھ ممکن ہوسکتا ہے وہ کارروائی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT