Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / خشک سالی سے متاثرہ مہاراشٹرا میں آئی پی ایل کیخلاف مقدمات

خشک سالی سے متاثرہ مہاراشٹرا میں آئی پی ایل کیخلاف مقدمات

ممبئی ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں خشک سالی کی صورتحال کو ’سنگین معاملہ‘ قرار دیتے ہوئے بمبے ہائی کورٹ نے آج کہا کہ اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سے قبل کرکٹ پچس کی دیکھ بھال کے مقصد سے پانی کے استعمال کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) کی سماعت کررہی تھی، جو این جی او ’لوک ستہ موومنٹ‘ نے دائر کی ہے۔ علاوہ ازیں، اسی طرح کی ایک اور پی آئی ایل جو سابق جرنلسٹ کیتن تیروڈکر نے آج ہائی کورٹ میں داخل کی، اس کے ذریعے درخواست کی گئی کہ آئی پی ایل کمشنر کو پانی پر ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت جاری کی جائے، کیونکہ پچس کو بہتر رکھنے کے سلسلے میں روزانہ تقریباً 60,000 لیٹر پانی درکار ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT