خشک سالی سے کسانوں کا نقصان

کورٹلہ۔12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملاپور منڈل کو خشک سالی منڈل قرار دینے کا اعلان کرنے کا سی پی آئی سکریٹری وی ناگاراجو نے حکومت سے اپیل کی ۔ منگل کے دن موگلی پیٹ میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منڈل میں شدید خشک سالی کے سبب سویا ‘ جوار ‘ مکئی ‘ ہلدی‘ دھان کی کاشت کرنے والے کسانوں

کورٹلہ۔12نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملاپور منڈل کو خشک سالی منڈل قرار دینے کا اعلان کرنے کا سی پی آئی سکریٹری وی ناگاراجو نے حکومت سے اپیل کی ۔ منگل کے دن موگلی پیٹ میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منڈل میں شدید خشک سالی کے سبب سویا ‘ جوار ‘ مکئی ‘ ہلدی‘ دھان کی کاشت کرنے والے کسانوں کو نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔ ریاست میں برقی قلت کے سبب شدید برقی کٹوتی سے کاشت سوکھ جاکر کاشت کو واجبی قیمت نہ ملنے سے کسان بہت ہی مشکل حالات سے گذار رہے ہیں ۔ کاشت کیلئے جو قرضہ لئے تھے اس کا سود بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔ متعلقہ عہدیداروں سے کسانوں کے مسائل کو حکومت کے علم میں لے جاکر نقصانات کی پابجائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT