Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / خشک سالی پر ایک اور کسان کی خود کشی،نظام آباد کے شخص کی حیدرآباد میں پھانسی

خشک سالی پر ایک اور کسان کی خود کشی،نظام آباد کے شخص کی حیدرآباد میں پھانسی

حیدرآباد ۔ /9 ستمبر (سیاست نیوز)  ریاست تلنگانہ میں خشک سالی اور قرض کے بوجھ سے پریشان کسانوں کے خودکشی کے واقعات عام ہوگئے ہیں اور آج شہر میں ایک کسان کی خودکشی نے سنسنی پھیلادی  ۔ یہ واقعہ لوور ٹینک بینڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب 45 سالہ کسان بی لمبیا نے برقی ٹرانسفارمر کے قریب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ضلع نظام آباد سداشیو نگر منڈل سے تعلق رکھنے والا کسان لمبیا تین دن قبل اپنے بیٹے شنکر کے ہمراہ حیدرآباد پہونچ کر اسے علاج کیلئے چادر گھاٹ میں واقع ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا ۔ متوفی کسان آج صبح دواخانہ سے لوور ٹینک بینڈ ، کٹہ میسما مندر پہنچا اور پجاری کو 10 ہزار روپئے حوالے کئے اور کچھ ہی دیر بعد اس نے برقی ٹرانسفارمر کے قریب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مقامی عوام نے لمبیا کو پھانسی پر لٹکا ہوا دیکھ کر گاندھی نگر پولیس کو آگاہ کیا ۔ جس پر پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ کر کسان کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا  ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل زون مسٹر وی وی کملاسن ریڈی نے بتایا کہ انہیں ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ متوفی کسان اپنے بیٹے شنکر کی خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس گاندھی نگر نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT