Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خشک سالی کے باعث دسہرہ تقاریب سادگی سے منائی جائیں گی:پرساد

خشک سالی کے باعث دسہرہ تقاریب سادگی سے منائی جائیں گی:پرساد

گلبرگہ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میسور انچارج وزیر مسٹر وی مہادیو پرساد نے کہا ہے کہ ریاست کرناٹک جہاں گزشتہ چالیس برسوں کے دوران سب سے خطرناک قحط پڑا ہوا ہے کو دیکھتے ہوئے امسال ریاستی حکومت اور دسہرہ کمیتی نے دسہرہ تقریبات کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔کیوں کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ریاست کرناتک میں امسال مئی کے اور جون کے مہینوں میں بے شمار کسانوں نے خود کشی بھی کی تھی جن میں سے زیادہ تر فصلوں کی تباہی اور قرض میں مبتلا ہونے کے ابعث گھبرا کر انی جان لی تھی ان سب واقعات کے تکلیف دہ پس منظر میں یہ مناسب نہ ہوتا کہ دسہرہ کو اس کے روایتی تزک و احتشام سے منایا جائے چنانچہ حکومت نے اس سال دسہرہ کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ میسور کی دسہرہ تقاریب دنیا بھر میں کافی مشہور ہے اور یہاں دور دور سے غیر ملکی سیاح دسہرہ تقریب کا مشاہدہ کرنے آتے ہیں جس کی خاص بات جمبو سواری ہے جس میں شان و شوکت کے ساتھ ہاتھیوںکا روایتی جلوس نکلتا ہے جس پر ٹھوس سونے کا یک ہودا دھرا ہوا ہوتا ہے جس کی چمک نظروں کو خیرہ کر دیتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT