Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / خصوصی درجہ آندھراپردیش کیلئے انتہائی اہم: وائی ایس آر کانگریس

خصوصی درجہ آندھراپردیش کیلئے انتہائی اہم: وائی ایس آر کانگریس

امراوتی20مارچ(یو این آئی )اے پی کی اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس نے خصوصی درجہ کو آندھراپردیش کی نبض قراردیاہے ۔ اپوزیشن لیڈر و پارٹی سربراہ جگن موہن ریڈی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ اے پی کوخصوصی درجہ نہ دینے پر مرکزی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر اہم مباحث کیلئے ایوان میں تعاون کریں۔جگن نے کہا ‘خصوصی درجہ اے پی کی نبض ہے !ہم تمام جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پر مرکزی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر مباحث کے موقع پر تعاون کریں۔’جگن نے ایک اور ٹوئیٹ میں دیگر جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلہ پر بلارکاوٹ مباحث کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT