Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / خصوصی ریاست کے مطالبہ پر نتیش بھی ہمت دکھائیں:تیجسوی

خصوصی ریاست کے مطالبہ پر نتیش بھی ہمت دکھائیں:تیجسوی

پٹنہ8مار چ(سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دینے سے ناراض تلگودیشم پارٹی کے مرکز کی این ڈی اے حکومت سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ ایک بار پھر دہراتے ہوئے اس معاملے پر وزیر اعلی نتیش کمار کو بھی این ڈی اے سے الگ ہونے کے لئے چیلنج کیا ہے ۔مسٹر یادو نے ٹوئٹر پر وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے لکھاکہ اگر وزیر اعظم نریندرمودی جی اور مرکز ی حکومت بہار کو خصوصی درجہ کے جائز مطالبہ کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو نتیش جی کو اپنے ضمیر کی آواز پر فوراً استعفی دے کر این ڈی اے سے اتحادختم کرلینا چاہئے ۔ کچھ ہمت دکھائیے چاچا جی، ہم اس مطالبہ پر آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہندوستانی عوام مورچہ کے این ڈی اے سے الگ ہوجانے کے بعد ٹی ڈی پی نے بھی مرکز کی این ڈی اے حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT