Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / خصوصی معاشی زونس کیلئے 90 فیصد سے زائد اراضی کا ہنوز عدم استعمال : حکومت

خصوصی معاشی زونس کیلئے 90 فیصد سے زائد اراضی کا ہنوز عدم استعمال : حکومت

نئی دہلی ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 5 سال کے دوران 58 اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کیلئے جو اراضیات مختص کی گئی تھیں، ان میں 90 فیصد سے زائد ہنوز خالی پڑی ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ کو آج یہ بات بتائی گئی۔ وزیرکامرس اینڈ انڈسٹری نرملا سیتارامن نے کہا کہ خصوصی معاشی زونس کے قیام کیلئے 4,842.38 ہیکٹرس اراضی کی نشاندہی کی گئی جن کے منجملہ 4,480.13 ہیکٹرس اراضی اب تک خالی ہے اور اسے استعمال میں نہیں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 58 ایس ای زیڈ کے قیام کیلئے 362.25 ہیکٹرس اراضی استعمال کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں نے مقررہ پالیسی اور طریقہ کار کے مطابق یہ اراضیات حاصل کی ہیں۔ مرکزی حکومت نے ایس ای زیڈ کیلئے کوئی اراضی حاصل نہیں کی ہے۔ خصوصی معاشی زونس کیلئے متعلقہ بورڈ ہی تجاویز کو منظوری دیتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT