Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خصوصی موقف سے ریاست کی ترقی ممکن نہیں

خصوصی موقف سے ریاست کی ترقی ممکن نہیں

مرکز فراخدلانہ مدد کرے ، چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کا بیان
وجئے واڑہ۔ 13 اگست (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کو ریاست کی تقسیم کے دوران خصوصی موقف کا وعدہ پورا نہ کرنے پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا شکار چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ مرکز کو آندھرا پردیش کی فراخدلانہ مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کانگریس پر ریاست کی تقسیم سے قبل موقع پرستانہ سیاست کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقسیم کی وجہ سے ریاست آندھرا پردیش مختلف شعبوں میں بری طرح متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی جامع ترقی کیلئے صرف خصوصی موقف ہی کافی نہیں ہوگا۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ کہنا ہے کہ خصوصی موقف مل جائے تو ہر کام پورا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خصوصی موقف سے آخر کیا حاصل ہونے والا ہے؟ دو چیزیں ہوں گی اور ان میں ایک پراجیکٹس ہیں جن کیلئے حکومت ہند کی منظوری ضروری ہے۔ دوسری مرکزی اسپانسر کردہ اسکیمات ہیں اور اس کیلئے رقمی تخصیص پہلے ہی کم کردی گئی ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کو خصوصی موقف دے دیا جائے تب بھی ترقی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT