Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / خطاطی و گرافک ڈیزائن ادارۂ ادبیات اردو کے طلباء و طالبات کل ہند مقابلہ خطاطی دہلی کے لئے منتخب

خطاطی و گرافک ڈیزائن ادارۂ ادبیات اردو کے طلباء و طالبات کل ہند مقابلہ خطاطی دہلی کے لئے منتخب

حیدرآباد ۔ /8 فبروری (پریس نوٹ) درگاہ آثار شریف اندرندڈن جامع مسجد نئی دہلی Yayasan Restu Malaysia کے تعاون سے پہلا  All India Islamic Calligraphy مقابلہ بتاریخ /12 فبروری 2017 ء کو غالب آڈیٹوریم ’’ایوانِ غالب‘‘ ماتا سندری روڈ نئی دہلی میں منعقد کررہا ہے ۔ Yayasan Restu Malaysia نے کل ہند مقابلہ خطاطی کے لئے سارے ہندوستان سے 20 کو منتخب کیا ہے جن میں سے 5 لڑکیاں اور دو لڑکے کل 7 طلباء قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان حکومت ہند کے تعاون سے چلائے جانے والے دو سالہ ڈپلوما کورس برائے خطاطی و گرافک ڈیزائن ادارۂ ادبیات اردو حیدرآباد کے ہیں ۔ (1) محمدی بیگم (2) اسماء بیگم (3) شائستہ تبسم (4) صفورہ راحین (5) امۃ الفضل  (6) محمد عبدالغفار (7) محمد اسلم ۔ اس مقابلہ خطاطی میں کامیاب 3 لڑکے و 3 لڑکیوں کو اعلیٰ فن خطاطی تربیت کے لئے Yayasan Restu Malaysia میں ڈھائی سال کے لئے مفت قیام و طعام کے علاوہ ہر ماہ ہندوستانی Rs. 10,000/- (دس ہزار) روپئے بطوراسٹیفن کے ساتھ ٹریننگ دی جائے گی ۔ سرپرست اعلیٰ راج کماری اندیرا دیوی دھنراج گیرو صدر ادارہ جناب زاہد علی خاں صاحب نے طلباء و اساتذہ کو مبارکباد دی ۔ پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اردو نے استاذ محمد عبدالغفار اور ان کے منتخب طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے  ان تمام کو بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ادارۂ ادبیات اردو ملک کا قدیم ترین تربیتی مرکز خطاطی ہے ۔ ڈاکٹر زور نے 1942 ء میں یہ تربیتی مرکز قائم کیا جس کی خدمات جاری ہیں ۔ ریاست تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے فن خطاطی کو نصاب میں شامل کیا ہے ۔ عنقریب یہاں سے فارغ طلباء کو حکومت ریاست تلنگانہ کے اسکولس میں ملازمتیں بھی دینے کا حکومت نے تیقن دیا ہے  اور یہ نصاب بھی ہمارے مرکز تربیتی خطاطی کے استاذ عبدالغفار نے ہی تیار کیا ہے

TOPPOPULARRECENT