Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / خطرات کا سامنا کرنے والے بی جے پی قائدین کو سکیورٹی

خطرات کا سامنا کرنے والے بی جے پی قائدین کو سکیورٹی

اپوزیشن پارٹی قائدین کو کسی دہشت گرد گروپ سے خطرہ نہیں : شنڈے

اپوزیشن پارٹی قائدین کو کسی دہشت گرد گروپ سے خطرہ نہیں : شنڈے
نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے بعض قائدین کو لاحق خطرات کے اندیشوں کو دور کرتے ہوئے وزیراعظم سشیل کمار شنڈے نے اس پارٹی کو آج یقین دلایا کہ اُنھیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ روی شنکر پرساد کی قیادت میں بی جے پی وفد سے ملاقات کے بعد شنڈے نے کہاکہ ’’ان تمام بی جے پی قائدین کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی جنھیں خطرات لاحق ہیں‘‘۔ روی شنکر پرساد نے کہاکہ وزیرداخلہ سے نمائندگی کے دوران بعض بی جے پی قائدین کو لاحق دہشت گردی کے خطرات سے واقف کروایا گیا اور درخواست کی گئی کہ مہم کے دوران ان قائدین کو نقائص سے پاک سکیورٹی فراہم کی جائے۔ تاہم وزیرداخلہ نے کہاکہ بی جے پی قائدین کو کسی دہشت گرد گروپ سے لاحق خطرات کے اندیشوں کی حکومت کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT