Saturday , December 15 2018

خطرناک جیب کترا گرفتار ، 10 موبائیل فونس برآمد

حیدرآباد۔ 23 جنوری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے ایک خطرناک جیب کترے کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 10 مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ محمد یوسف جس کا تعلق داؤناگری (کرناٹک) سے ہے، اکثر شہر آیا کرتا تھا اور وہ ریلوے اسٹیشنس پر محو خواب افراد اور مسافروں کے موبائیل فونس کا سرقہ کیا کرتا تھا۔ محمد یوسف نے حیدرآباد، حیدرآباد، ودودرا، ممبئی اور بنگلورو میں بھی موبائیل فونس کے سرقے کئے اور مسروقہ موبائیل فونس کو گوا میں فروخت کیا کرتا تھا۔ سابق میں یوسف کو ممبئی کی کلیان اور کرناٹک کے حسن پور ریلوے پولیس نے گرفتار کیا تھا اور جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور شہر کے ریلوے اسٹیشنس پر مسافرین کو نشانہ بنایا۔ مسروقہ موبائیل فونس کو محمد ساجد نامی موبائیل فون کے کاروباری کو بھی فروخت کیا کرتا تھا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 10 قیمتی موبائیل فونس جن کی مالیت 1.5 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے، برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT