Tuesday , December 11 2018

خطرناک رہزنوں کی ٹولی پاردی گینگ کے ارکان گرفتار

مسروقہ مال ضبط سائبرآباد کی اسپیشل پرمیشن ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /28 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے بین ریاستی خطرناک رہزنوں کی ٹولی پاردی گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر وی سی سجنار نے کہا کہ 40 سالہ شیرسنگھ راٹھور اپنے تین ساتھیوں دلاور سنگھ رازوادی لال اور شاہد کپور متوطن مدھیہ پردیش کی مدد سے مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں سے قیمتی اشیاء کا سرقہ کیا کرتے تھے جبکہ بعض مکانات میں سرقہ کے دوران وہاں کے افراد مدد طلب کرنے پر ان پر جان لیوا حملہ بھی کیا کرتے تھے ۔ خطرناک پاردی گینگ کے ارکان نے سائبر آباد کے علاوہ رچہ کنڈہ ، ورنگل ، کھمم اور محبوب نگر میں بھی سنگین وارداتیں انجام دی ہیں ۔ گرفتار ٹولی کے قبضہ سے سائبرآباد پولیس نے 35 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT