Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / خط اعتماد حاصل کرنے گورنر کی ہدایت ، ناگالینڈ کابینہ میںمسترد

خط اعتماد حاصل کرنے گورنر کی ہدایت ، ناگالینڈ کابینہ میںمسترد

کوہیما ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ کا سیاسی بحران آج نئے موڑ پر پہنچ گیا کیونکہ ریاستی کابینہ نے گورنر بی بی آچاریہ کی چیف منسٹر شرہوذیلی بزیٹسو کو اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں 15 جولائی کو خط اعتماد حاصل کرنے کی ہدایت مسترد کردی۔ چیف منسٹر کی زیرقیادت کابینہ کا اجلاس کل رات منعقد ہوا جس میں اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت پر غور کیا گیا۔ ریاستی کابینہ کا یہ مستحکم فیصلہ تھا کہ برسراقتدار ناگاپیپلز فرنٹ گورنر کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہے۔ اس کے داخلی امور کے بارے میں گورنر کوئی ہدایت جاری نہیں کرسکے۔ شمالی انگامی ۔ I نشست کے ضمنی انتخابا ت کا اعلامیہ پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے اور ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے کیونکہ چیف منسٹر نے 11 جولائی کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس لئے ریاستی کابینہ کا یہ نکتہ نظر ہیکہ گورنر کا مشورہ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس انتخابی دوڑ میں طلب کرنے کی ہدایت نامناسب ہے۔

TOPPOPULARRECENT