Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / خفیہ رپورٹ میں 12کھلاڑیوں کے نام

خفیہ رپورٹ میں 12کھلاڑیوں کے نام

نئی دہلی ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل سٹے بازی سے متعلق سپریم کورٹ میں داخل کردہ خفیہ رپورٹ میں 12یا 13کھلاڑیوں کے ناموں کے علاوہ چند عہدیداروں پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب ایک درجن سے زائد جن کھلاڑیوں کے نام رپورٹ میں درج کئے گئے ہیں ‘ ان میں چینائی سوپر کنگس اور راجستھان رائلز کے کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ جب کہ ان ٹیموں کے مالکین پر پہلے ہی الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ تین رکنی کمیٹی جس کی قیادت پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ کے سبکدوش مکل مڈگل نے کی ہے ۔ یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کردی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ میں مقدمہ کی اگلی سنوائی 17اپریل کو مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT