Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / خفیہ معلومات کے افشاء کا شاخسانہ ، ڈیفنس ڈائرکٹر برطرف

خفیہ معلومات کے افشاء کا شاخسانہ ، ڈیفنس ڈائرکٹر برطرف

تل ابیب ۔ 28 ڈسمبر (سیاسست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزارت دفاع نے میزائل ڈیفنس اتھارٹی کے ڈائریکٹر یائیر راماتی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مسٹر راماتی پر حساس نوعیت کی سیکیورٹی معلومات افشاء کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے چار سال تک اسرائیل کی میزائل باڈی کے ڈائریکٹر کے عہدے پرتعینات رہنے والے یائر راماتی کی خدمات کی تعریف کی ہے تاہم ساتھ ہی کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ذمہ اریوں کی انجام دہی کے حوالے سے کوتاہی کی جس پرانہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم خلاف ورزی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یائیر راماتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT