Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / خلا میں بیڈمنٹن سے نئی تاریخ رقم

خلا میں بیڈمنٹن سے نئی تاریخ رقم

واشنگٹن۔9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)خلا میں بیڈمنٹن میچ کھیل کر خلا بازوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جہاں کشش ثقل کی عدم موجودگی میں ایک جگہ ٹکنا ممکن نہیں، وہاں خلابازوں نے ریکٹ اور شٹل کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلی۔دو ،دو کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں منقسم روسی، امریکی اور جاپانی کھلاڑیوں کو خلائی اسٹیشن میں اچھا مشغلہ بھی مل گیا اور ایک تاریخ بھی رقم ہوگئی۔پہلے میچ میں کوئی اسکور نہ رکھا گیا، اس طرح چاروں ہی کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔

TOPPOPULARRECENT