Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / خلیجی اسلامی بینکس فروغ کی راہ پر گامزن : رپورٹ

خلیجی اسلامی بینکس فروغ کی راہ پر گامزن : رپورٹ

دوبئی 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) خلیج میں کارکرد اسلامی بینکس کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان کے مارکیٹ حصص میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ حالانکہ 2015-16 ء کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس کی کارکردگی معمولی طور پر متاثر ضرور ہوئی ہے۔ اسٹینڈارڈ اینڈ یورس ریٹنگ سرویسس کی جانب سے بینکس سے متعلق ایک رپورٹ کی اشاعت عمل میں آئی ہے جس میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ سرمایہ کار بینکنگ نظام کو شرعی طور پر چلانے پر کبھی کوئی اعتراض نہیں کرتے اور اسلامی بینکنگ طریقہ کار کو حکومت کی بھی زبردست تائید اور تعاون حاصل ہے لہذا یہ کہا جاسکتا ہے کہ خطہ میں اسلامی بینکنگ نظام کے فروغ کے پورے مواقع موجود ہیں۔ دریں اثناء ایس اینڈ بی کے کریڈٹ تجزیہ نگار تیموسن انگین نے کہاکہ اسلامی بینکنگ کے ذریعہ منافع کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جبکہ 2015-16 ء کے دوران بھی ہمیں یہی توقع ہے کہ بینکنگ نظام ہمیشہ کی طرح منفعت بخش ہی ہوگا لیکن اس میں شاید منافع کی شرح وہ نہ ہو جو اس سے قبل تھی جس کی اہم وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہے جس کا عالمی معیشت کے علاوہ علاقائی معیشت پر بھی اثر مرتب ہوا ہے۔ اِن تمام پہلوؤں پر غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف اسلامی بینکنگ نظام سود کے پیسوں سے نہیں چلایا جاتا لہذا بینکنگ شعبہ میں اسے ’’صحت مند فنڈنگ‘‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے اور توقع ہے کہ مالیاتی سال 2015-16 ء کے دوران بھی بینک کے مستحکم موقف کو برقرار رکھا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT