Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / خلیجی این آر آئیز کے مسائل کی یکسوئی میں حکومت ناکام، این آر آئی پالیسی کا اعلان کیا جائے : کانگریس

خلیجی این آر آئیز کے مسائل کی یکسوئی میں حکومت ناکام، این آر آئی پالیسی کا اعلان کیا جائے : کانگریس

حیدرآباد۔/23 اگسٹ، ( این ایس ایس ) خلیج کے این آرآئیز کے معاملہ میں ٹی آر ایس حکومت پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی قائدین نے ریاستی حکومت سے فی الفور این آرآئی پالیسی کے اعلان کا مطالبہ کیا۔تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این آر آئی سیل کے صدر نشین ونود، سابق اسپیکر کے آر سریش ریڈی نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں حکومت نے این آر آئی پالیسی تیار کرنے کا اعلان کیا تھا اسوقت کانگریس نے کئی تجاویز پیش کیں لیکن اب تک اس پالیسی کا اعلان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اُن 600 افراد کے ارکان خاندان کو معاشی مدد فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی جن کا گزشتہ تین سال کے دوران خلیجی ممالک میں انتقال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج کی جیلوں میں قید این آر آئیز کی قانونی مدد میں بھی حکومت ناکام رہی۔ انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک جانے والے افراد جو صحت کے مسائل سے دوچار ہیں ، 100 ریال ٹیکس ادا کررہے ہیں لیکن ریاستی حکومت کو خلیجی این آر آئیز سے ہر سال 50 کروڑ روپئے ٹیکس کی شکل میں حاصل ہوتے ہیں، اس کے باوجود حکومت ان کے مسائل کو نظر انداز کررہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT