Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / خلیجی بحران، کویت کے ثالثی رول کو اقوام متحدہ کی تائید

خلیجی بحران، کویت کے ثالثی رول کو اقوام متحدہ کی تائید

دبئی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے کویت میں اْس کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔اس موقع پر گوتریس نے اقوام متحدہ کی مکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم قطر کے بحران کے حوالے سے کویت کے ثالثی کے کردار کے پیچھے کھڑی ہے۔ گوترش نے یمن کے مذاکرات کی میزبانی اور عراق میں اْن تباہ حال علاقوں کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی کویت کے موقف کو سراہا جو داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے زیر قبضہ رہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے انسانی خدمت کے میدان میں امیرِ کویت کے نمایاں قائدانہ کردار پر اْن کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کویت کی کوششوں کے واسطے اپنی خالص ممنونیت کا بھی اظہار کیا۔ملاقات میں کویت کے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ، کویتی وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT