Monday , December 18 2017
Home / دنیا / خلیجی بحران کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے : چین

خلیجی بحران کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے : چین

بیجنگ ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کے وزیر خارجہ نے آج قطر اور دیگر چار عرب ممالک سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے سفارتی بحران کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں ۔ سرکاری میڈیا نے آج یہ اطلاع دی جس کے مطابق وزیر خارجہ وانگ لیی نے اپنی قطری ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد کہا کہ جی سی سی کی حدود میں رہتے ہوئے قطر اور عرب ممالک کو بات چیت کو اولین ترجیح دینا چاہئے کیوں کہ آج دنیا کا ہر بحران صرف بات چیت کا متقاضی ہے تاکہ بحران کی یکسوئی ہوسکے ۔ یاد رہے کہ وانگ لیی نے صرف ایک روز قبل ہی متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار سے بات چیت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT