Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / خلیجی بحران کی یکسوئی کیلئے ترکی کی مساعی جاری

خلیجی بحران کی یکسوئی کیلئے ترکی کی مساعی جاری

انقرہ ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے متنبہ کیا ہے کہ خلیج کا بحران بیشتر ممالک کیلیے خطرہ بن سکتا ہے۔ نائب وزیر اعظم نے العربیہ ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ قطر کے مسئلے پر ہمارا موقف آئینے کی طرح صاف ہے ،ہم خطے میں کشیدگی اور جنگ نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کا علاقہ ویسے ہی کشیدگی اور جنگ کی لپیٹ میں ہے اس پر قطر کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے جس کا پْر امن حل تلاش کرنا ترکی اپنا فرض سمجھتا ہے ، یہ ایک خود ساختہ بحران ہے مگر اس کے نتائج خطرے سے خالی نہیں لہٰذا حکومت ترکی طرفین کے درمیان مصالحت کیلیے کوشاں ہے ۔جناب قورتولموش نے کہا کہ ترکی ان تمام برادر ممالک سے قریبی تعلقات رکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ بردرانہ تعلقات شعبہ ہائے زندگی کے تمام پہلووں پر حاوی ہو جائے اور سیاسی اختلافات دشمنی کا سبب نہ بنیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں جس کیلیے یہ راستہ ہم نے کھلا رکھا ہوا ہے ہمارا سیاسی اصول اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باہمی مفاہمت کی راہیں تلاش کی جائیں جس کیلئے ہم سعودی حکام سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ یہ بحران کسی جنگ کی صورت حال اختیار نہ کر لے، جہاں تک قطر میں موجود ترک فوجی اڈہ بند کرنیک ی بات ہے تو اس بارے میں دونوں حکومتوں کو مشترکہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT