Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / خلیجی تعاون کونسل :ہندوستان کی 3 ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری

خلیجی تعاون کونسل :ہندوستان کی 3 ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری

دبئی ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھ رکنی خلیجی تعاون کونسل کے ممالک میں ہندوستان کی سرمایہ کاری جو 2011ء میں 4.7 فیصد تھی، 2016ء میں اضافہ ہوکر 16.2 فیصد ہوگئی ہے۔ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک میں ہندوستان کی سرمایہ کاری میں دن بہ دن 0.7 فیصد کی شرح سے 2011ء میں اور 2.95 فیصد کی شرح سے 2016ء میں اضافہ ہوتا رہا۔ خلیجی تعاون کونسل ۔ ہندوستان کاریڈور میں سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور عمان شامل ہیں۔ ان میں ہندوستان کی سرمایہ کاری 3 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ہندوستان نے خلیجی تعاون کونسل کے ممالک میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ تیل اور گیس، غذائوں کو محفوظ کرنا ، حفظان صحت، تعلیمات اور انفراسٹرکچر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری گئی ہے۔ ایگزیکیٹیو چیرمین خلیجی تعاون کونسل نے کہا کہ جمعہ سرمایہ کاری میں ہندوستان کا حصہ 4.7 فیصد سے بڑھ کر 16.2 فیصد ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT