Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / خلیجی قائدین سے صدر امریکہ کی بات چیت

خلیجی قائدین سے صدر امریکہ کی بات چیت

RIYADH, MAY 21 :- Bahrain's King Hamad bin Isa Al Khalifa meets with U.S. President Donald Trump in Riyadh, Saudi Arabia, May 21, 2017. REUTERS-11R

بین البراعظمی میزائل تجربے ترک کردینے صدر ایران سے وزیر خارجہ امریکہ کی خواہش ‘ 350ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

ریاض ۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ممالک کے سیاسی قائدین سے بات چیت کی ‘ جب کہ وزیر خارجہ امریکہ ٹلرسن نے امریکہ کے کٹر حریف ایران کے صدر حسن روحانی سے خواہش کی کہ وہ دہشت گردی کے نٹ ورک کو ختم کردے اور بین البراعظمی میزائل کے تجربہ ترک کردے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے دن انہوں نے خلیجی ممالک کے سیاسی قائدین سے سملاقات کی ۔ صدر امریکہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا اولین بیرونی دورہ ہے ۔ صدر امریکہ عرب اسلامی ۔ امریکی چوٹی کانفرنس سے خطاب بھی کرنے والے ہیں ۔ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک نے صدر امریکہ کے ساتھ تصویر کشی کروائی ۔ بعدازاں اجلاس میں شرکت کی ۔ خلیجی تعاون کونسل گروپ نے سعودی عرب ‘ بحرین ‘ کویت ‘ عمان ‘ قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔ ان سب کے امریکہ کے ساتھ حلیفوں جیسے روایتی تعلقات قائم ہیں ۔ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک میں سے اکثر شاہی نظام حکومت قائم ہے ۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے داخلی اُمور میں مداخلت کررہا ہے اور امریکہ و مغربی ممالک سے خواہش کی کہ وہ ایران کے ساتھ زیادہ سخت رویہ اختیار کریں ‘ جس نے عالمی طاقتوں کے ساتھ تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کیا ہے ۔

جب کہ ٹرمپ کے پیشرو بارک اوباما صدر امریکہ کے خلیجی ممالک ایران کو اس علاقہ کو غیر مستحکم کرنے والی طاقت سمجھتے ہیں ۔ وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن نے  ایران کے ساتھ کل سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر مالیتی دفاعی معاہدات پر دستخط کئے تھے جن کا مقصد سعودی عرب کا ایران کے رسوا کن اثر و رسوخ کے خلاف تحفظ کرنا ہے ۔ وزیر خارجہ سعودی عرب عادل الجبیر کے ساتھ ایک منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ امریکہ ٹلرسن نے نومنتخبہ صدر ایران حسن روحانی پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کا دہشت گردی نٹ ورک تباہ کردے اور بین البراعظمی میزائل کے تجربے ترک کردیں ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اُن پر الزام عائد کیا کہ انتخابی مہم کے دوران مسلم دشمن لفاظی کی گئی تھی ‘ بعدازاں امکان ہے کہ وہ مسلم قائدین سے کہیں گے کہ اسلام کے پُرامن نظریہ کے بارے میں پُرامید رہیں ۔دریں اثناء امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 350ارب ڈالرس کے معاہدہ پر دستخط کئے گئے جس میں 110ارب ڈالر کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہتھیاروں کی خریداری کے سلسلہ میں شامل ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT