Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / خلیجی ممالک بات چیت سے اختلافات دور کریں :ہند

خلیجی ممالک بات چیت سے اختلافات دور کریں :ہند

نئی دہلی، 10جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے خلیجی ممالک کے بحران پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے آج کہا کہ عالمی امن و استحکام کیلئے سب سے بڑے خطرے بین الاقوامی دہشت گردی، مذہبی بنیاد پرستی سے انسانیت کو بچانے کیلئے تمام ممالک مل جل کر باہمی اختلافات دور کریں۔ وزارت خارجہ نے یہاں جاری ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ ساحلی علاقے میں رہنے والے تقریبا 80 لاکھ تارکین وطن کی حفاظت کو لے کر وہ ان ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان خلیج میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات توڑ لینے کے حالیہ فیصلے سے پیدا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ ہمارا خیال ہے کہ تمام فریقوں کو اپنے اختلافات کو تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی احترام اور خودمختاری کو یقینی بنانے اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی بین الاقوامی روایت کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے ۔

TOPPOPULARRECENT