Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / خلیجی ممالک میں روزگار کا جھانسہ دھوکہ باز گرفتار

خلیجی ممالک میں روزگار کا جھانسہ دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) بیروزگار نوجوانوں کو خلیجی ممالک میں روزگار فراہم کرنے اور ویزا دلانے کے بہانے لاکھوں روپئے ہڑپنے والے ایک دھوکہ باز کو سنتوش نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنتوش نگر مسٹر بی سرینواس نے بتایا کہ 30 سالہ محمد شکیل احمد ساکن قلندر نگر سنتوش نگر جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور ہے، علاقہ پھسل بنڈہ ، ریاست نگر، بابا نگر اور کنچن باغ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیروزگار نوجوانوں سے فی کس 20 تا 50 ہزار روپئے (جملہ 6 لاکھ 30 ہزار روپئے) وصول کئے اور بعدازاں وہ اپنے وعدہ سے مکر گیا۔ مذکورہ دھوکہ باز نے 24 نوجوانوں سے ان کے پاسپورٹس بھی حاصل کئے اور وہ اپنا وعدہ پورا کرنے سے قاصر رہا۔ جس کے نتیجہ میں مغل نگر کاروان سے تعلق رکھنے والے سید رؤف نے سنتوش نگر پولیس میں ایک شکایت درج کروائی اور پولیس سنتوش نگر نے دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT