Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / خلیجی ممالک میں عیدالفطر چہارشنبہ کو منائی جائے گی

خلیجی ممالک میں عیدالفطر چہارشنبہ کو منائی جائے گی

ریاض ۔ 4 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ممالک میں عیدالفطر چہارشنبہ کو منائی جائے گی ۔سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج شام شوال المکرم کا  چاند نظر نہیں آیا اور ذمہ دار حکام نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز منگل 5 جولائی کو 30 رمضان المبارک ہوگی اور چہارشنبہ 6 جولائی کو یکم شوال المکرم قرار پاتی ہے ۔ سعود عرب میں شوریٰ کونسل نے اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا لہذا چہارشنبہ کو یکم شوال قرار پاتی ہے ۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات ، قطر ، اور دیگر عرب ممالک میں بھی سرکاری طورپر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا اور چہارشنبہ کو عیدالفطر کا اعلان کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT