Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانی پریشان حال

خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانی پریشان حال

مرکزی و ریاستی حکومتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش ، ٹی پی سی سی گلف این آر آئی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ان دنوں گلف اور سعودی عرب کی صورت حال بھیانک شکل اختیار کرتی جارہی ہے ۔ خصوصیت کے ساتھ کویت بھی اس کی زد میں آچکا ہے جہاں ہندوستانی باشندے بالخصوص تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن پریشانی کے عالم میں زندگی گذار رہے ہیں ۔ اس صورتحال سے واقف کروانے کے لیے مرکزی حکومت ، وزیر خارجہ ، انڈین ایمسی ایمبسیڈر کویت اور تلنگانہ حکومت کو واقف کروایا گیا ۔ لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا ۔ کویت میں مقیم تلنگانہ کے باشندے یہاں پہنچنے کے لیے ٹکٹ سے محروم ہیں ۔ اور پناہ گزین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ ٹی پی سی سی این آئی آئی سیل نے متاثرین میں ٹکٹ کی فراہمی اور دوسرے امور میں تعاون کیا ہے ۔ ڈاکٹر بی ایم ونود کمار آئی ایف ایس ( موظف ) ، زیانگی دیویندر ریڈی کنوینر ٹی پی سی سی گلف این آر ائی سیل ، مسٹر بھیم ریڈی اور راجیش کنوینر نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی اس معاملہ میں خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت انہیں فوری ٹکٹ فراہم کریں ۔ جن کے پاسپورٹس کفیل اور کمپنیوں میں ہیں حکومت نے ان کو حاصل کرنے کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے جو ناکافی ہے اس میں توسیع کی جانی چاہئے ۔ اس موقع پر ایسے مرد و خواتین جنہوں نے کویت سے پریشان ہو کر اپنے وطن واپس ہوئے انہوں نے بھی صورت حال سے واقف کروایا ۔ ڈاکٹر اسماء خاں اور دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT