Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیاعالم عرب میں جمعرات کو پہلا روزہ

خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیاعالم عرب میں جمعرات کو پہلا روزہ

ریاض 16 جون (سیاست نیوز) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر عرب ممالک میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ مشرق وسطیٰ میں 18 جون جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی کی اعلیٰ مجلس صدارت برائے اسلامی اُمور، اوقاف و رویت ہلال نے بعد نماز مغرب اجلاس طلب کیا اور تمام شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیاکہ 16 جون کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور 17 جون کو 30 شعبان المعظم ہوگی۔ کویت سے جناب محمد ہوشدار خان نے اطلاع دی کہ کویت میں آج رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ دبئی سے جناب نعمت اللہ عروج نے سیاست کو فون پر اطلاع دی کہ امارات میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور 18 جون سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا ۔دبا الفجیرہ متحدہ عرب امارات سے محمد حسین قادری عارف نے اطلاع دی کہ آج بعد نماز مغرب ابوظہبی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منسٹر آف جسٹس سلطان بن سعید البادی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا حکومت نے اعلان کیا کہ تمام ریاستوں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، اُم القوین، عجمان اور فجیرہ میں 18 جون بروز جمعرات یکم رمضان پہلا روزہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT