Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / خلیجی ممالک کو جانے میں تاخیر پر نوجوان کی خود کشی

خلیجی ممالک کو جانے میں تاخیر پر نوجوان کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /13 جنوری (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ملازمت کیلئے خلیجی ممالک کو جانے میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ محمد اعجاز ساکن بنڈلہ گوڑہ ہاشم آباد جو پیشہ سے خانگی ڈرائیور ہے سعودی میں ملازمت کا خواہ تھا اور اس کے رشتہ داروں نے وہاں پر ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے 40 ہزار روپئے حاصل کئے تھے جس کے نتیجہ میں اعجاز نے اپنا میڈیکل ٹسٹ بھی کروایا تھا ۔ رقم کی ادائیگی کے باوجود ملازمت کیلئے رشتہ داروں کی جانب سے تاخیر سے دلبرداشتہ نوجوان نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

بالمرائی میں خاتون کے گلے سے چین کا سرقہ
حیدرآباد ۔ /13 جنوری (سیاست نیوز) شہر میں رہزنوں کی جانب سے خواتین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ بیگم پیٹ کے علاقے بال امرائی میں دو موٹر سائیکل سوار رہزن راہ چلتی 30 سالہ رینوکا کے گلے سے ڈھائی تولے طلائی چین اڑالیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ خاتون نے رہزنوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد مدد کیلئے چیخ و پکار کی جس کے نتیجہ میں مقامی عوام نے پولیس کو طلب کیا ۔ بیگم پیٹ پولیس اور کلوز ٹیم مقام واردات پر پہونچ کر تفصیلات حاصل کئے اور بعد ازاں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT