Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / خلیج بنگال میں بھنور کمزور، مغربی سمت پیشرفت

خلیج بنگال میں بھنور کمزور، مغربی سمت پیشرفت

تلنگانہ میں ہلکی بارش کا امکان، رات کے اوقات میں سردی
حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں زبردست اضافہ کے ساتھ پیدا شدہ بھنور پیڈوچری کے قریب شمالی ٹاملناڈو کے ساحل کو عبور کرتے ہوئے سست روی کے ساتھ مغربی سمت آگے بڑھنے کے بعد کمزور ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ بھنور مغربی سمت مزید پیشرفت کرتے ہوئے بالکل کمزور ہوجائے گا۔ تاہم اس عمل کے دوران گزشتہ تین دن سے ٹاملناڈو میں طوفانی اور ساحلی آندھراپردیش میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ امکان ہے کہ تلنگانہ کے اندرونی علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی یا اوسط بارش ہوگی۔ عادل آباد 14 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام رہا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں دن میں موسم خشک رہا ،رات میں سردی میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT