Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خلیج بنگال میں طوفان کا اثر تلنگانہ میں بارش کا امکان

خلیج بنگال میں طوفان کا اثر تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی اور طوفان کے اثر سے تلنگانہ میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ طوفان کے اثر کے باعث موسلادھار بارش ہوگی ۔ یہ طوفان اوڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش کو 19 اکٹوبر تک پہونچ جائے گا ۔ رائلسیما اور پڑوسی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلیں گی ۔ اس کی وجہ سے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی ۔ حیدرآباد اور اطراف و اکناف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ اکٹوبر کے آغاز سے ہی حیدرآباد میں مسلسل بارش ہورہی ہے ۔ بارش کی وجہ سے ہی ہند ۔ آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میاچ کو منسوخ کیا گیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT