Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / خلیج بنگال میں ہوا کے دباو میں کمی، ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

خلیج بنگال میں ہوا کے دباو میں کمی، ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

حیدرآباد 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)مغرب وسطی خلیج بنگال اور ساحلی آندھرا پردیش کے متصلہ علاقوں آج ہوا کے دباو میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ۔ خلیج سیام اور متصلہ علاقوں میں طوفانی بھنور کی گشت کے سبب تناسیرم ساحل اور انڈامان سمندر کے قریب بھی ہوا کے دباو میںکمی واقع ہوئی ہے ۔ جس کے اثر سے ساحلی آندھرا ، رائلسیما اور تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران میں ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے کہا ہے کہ اس مدت کے دوران درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوسکتی ہے ۔ بالخصوص شام اور رات کے اوقات سرد ہواووں کے سبب درجہ حرارت میںکمی کا امکان ہے ۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آئندہ دو دن کے دوران موسم میں کسی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا رات اور صبح کے اولین ساعتوں کے دوران موسم کسی حد تک سرد رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT