خلیج متاثرین کی بازآبادکاری حکومت کا اولین فریضہ

نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظا م آباد میں 2لاکھ خلیج کے متاثرین ہے اور ان کی باز آبادکاری کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار کے نرسمہا نائیڈو صدر این آر آئی اسوسی ایشن نے کیا۔ کل نظام آباد میں خلیج کے متاثرین کی باز آبادکاری کا مطالبہ کرتے ہوئے این آر آئی اسوسی ایشن کی جانب سے ریالی کا انعقاد عمل م

نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظا م آباد میں 2لاکھ خلیج کے متاثرین ہے اور ان کی باز آبادکاری کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار کے نرسمہا نائیڈو صدر این آر آئی اسوسی ایشن نے کیا۔ کل نظام آباد میں خلیج کے متاثرین کی باز آبادکاری کا مطالبہ کرتے ہوئے این آر آئی اسوسی ایشن کی جانب سے ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور ضلع کے مختلف مقامات سے خلیج کے متاثرین نے اس ریالی میں شرکت کی اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے این آر آئی اسوسی ایشن کے ریاستی کنونیر نرسمہانائیڈونے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمتوں کے حصول کیلئے ہزاروں افراد وطن سے خلیج گئے ہوئے ہیں خلیج میں بھی انہیں روزگار نہ ملنے پر خودکشی کی طرف مائل ہورہے ہیں ایجنٹس کی دھوکہ دہی اور سازشوں کے نتیجہ میں نوجوان دھوکہ دہی کا شکار ہورہے ہیں حالیہ چند دنوں میں ضلع نظام آباد میں تقریباً40افراد نے خودکشی کی ہے اور خلیج سے متاثرین کے خاندانوں کی باز آبادکاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ خاندانوں کی باز آبادکاری کیلئے چند افراد امداد کرنے کی غرض سے ان سارے خاندانوں کو ماہانہ 400 روپئے ادا کرنے کیلئے ارادہ ظاہر کیا ہے ۔نرسمہا نائیڈو نے کہا کہ ضلع میں تقریباً300 افراد نے خودکشی کی ہے اور ان خاندانوں کی باز آبادکاری حکومت کا اولین فریضہ ہے 10تا 15 دن میں علیحدہ ریاست قیام کے بعد خلیج کے متاثرین کے حل کیلئے

تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طورپر حکومت سے نمائندگی کرنے کا اور خلیج کے متاثرین کیلئے خصوصی وزارتی شعبہ قائم کرنے کا اور متاثرہ خاندان کیلئے 2لاکھ روپئے ایکس گریشیاء اور ایجٹنس کی دھاندلیوں کو بند کرنے کیلئے اعلامیہ کی اجرائی اور خلیج میں ملازمتوں کی بھرتی کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر صدر ضلع تلگودیشم مسٹر وی جی گوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خلیج کے متاثرین کی باز آبادکاری کیلئے تلگودیشم ہمیشہ کوشاں ہے تلگودیشم اقتدار میں آنے کی صورت میں ان متاثرین کو روزگار فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ غریب عوام کیلئے مختص کردہ فنڈس کا غلط استعمال کئے جانے پر حکومت کے رویہ پر شدید ناراضگی ظاہر کی اور خلیج کے متاثرین کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی بجٹ منظور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ متاثرین کیلئے جاب میلہ، قرض میلہ کے انعقاد کے باوجود بھی اب تک کسی کوبھی روزگار یا قرض فراہم نہیں کیا گیا فوری حکومت خلیج کے متاثرین کی باز آباد کاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر لوک ستہ کے ریاستی صدر سرینواس رائو نے کہا کہ حکومت ہر ایک اسکیمات کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ملازمت کے حصول کیلئے خلیجی ممالک کو نقل و حرکت کرنے والے متاثرین کی باز آبادکاری سے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکومتوں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے مسائل پیش آرہے ہیں۔ اس موقع پر ٹی آرایس کے ضلع صدر ای گنگاریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ تلنگانہ کے علاقہ میں سب سے زیادہ خلیج کے متاثرین ہے اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ان کے مسائل حل ہوں گے۔ خلیج کے متاثرین کو حکومت نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہے متاثرہ افراد خودکشی کی طرف مائل ہورہے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر راما کرشنا راجو نے اپنی تقریر میں کہا کہ خلیج کے متاثرین کے مسائل پر عام آدمی پارٹی کجیروال سے رجوع ہوتے آئندہ منعقد شدنی انتخابات میں انتخابی منشور میں شامل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ہندوستان میں وسائل کی کمی نہیں حکومت دلچسپی دکھانے کی صورت میں انہیں روزگار فراہم ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT