Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / خلیج میں آج اور ہندوستان ، پاکستان و دیگر ملکوں میں کل عید الفطر

خلیج میں آج اور ہندوستان ، پاکستان و دیگر ملکوں میں کل عید الفطر

نئی دہلی ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی مملکتوں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، قطر، بحرین، اردن و دیگر میں آج بروز جمعرات شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، چنانچہ وہاں جمعہ 15 جون کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ تاہم، ہندوستان، پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں آج رویت ہلال نہیں ہوئی، اس لئے جمعہ کو 30 رمضان المبارک قرار پائی اور ان خطوں میں ہفتہ 16 جون کو عید الفطر منائی جائے گی۔ جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے آج رات یہاں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا عید دہلی اور ملک کے کئی دیگر حصوں میں ہفتہ کو منائی جائے گی۔ قبل ازیں گجرات کے کسی گاؤں سے رویت کی اطلاع ملنے پر ہندوستان میں عمومی طور پر عید کے تعلق سے کچھ الجھن پیدا ہوئی تھی۔ شاہی امام دہلی اور رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد کے ذمہ داروں نے گجرات کے لوگوں سے رابطہ قائم کیا۔ رویت کی شرعی تصدیق نہ ہوسکی۔ علماء دیوبند اور اہلحدیث علماء سے بھی بات کی گئی۔ ہر کسی نے عدم رویت کی تصدیق کی۔ چنانچہ ہندوستان میں ہفتہ کو عید الفطر کا اعلان کیا گیا۔ لیکن کیرالا میں چاند کوزیکوڈ میں نظر آیا اور وہاں جمعہ کو عید منائیں گے۔ کیرالا کے ساتھ ہی بعض پڑوسی علاقوں بشمول بھٹکل، اُڈوپی، منگلور میں بھی جمعہ کو عید منانے کا اعلان ہوا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کا آغاز: میزبان روس نے سعودی عرب کو 5-0 سے ہرایا
ماسکو ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) میزبان قوم روس نے سعودی عرب کو آج فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں 5-0 سے واضح شکست دی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے میچ کا مشاہدہ کیا۔ ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں روس نے ہاف ٹائم پر برتری حاصل کرلی تھی، جسے بعد میں میزبانوں نے یکطرفہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT