Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / خلیج میں تلنگانہ کے ورکرس کی بھلائی کیلئے 100 کروڑ مختص: کے ٹی آر

خلیج میں تلنگانہ کے ورکرس کی بھلائی کیلئے 100 کروڑ مختص: کے ٹی آر

حیدرآباد۔19 مارچ (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما رائو نے کہا کہ حکومت نے غیر مقیم ہندوستانیوں اور خاص طور پر خلیج میں مقیم تلنگانہ کے ورکرس اور ملازمین کی بھلائی کے لیے بجٹ میں 100 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران باجی ریڈی گووردھن کی توجہ دہانی پر کے ٹی آر نے کہا کہ خلیج میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد ہیں جن میں بیشتر لیبر اور دیگر ملازمتوں پر فائز ہیں۔ نظام آباد، کریم نگر اور اطراف کے اضلاع سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد خلیجی ممالک میں برسر خدمت ہے۔ خلیج کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خلیجی ممالک میں انتقال کرجانے والے اور واپسی کے خواہشمندوں کے لیے حکومت کی جانب سے اس فنڈ کے ذریعہ مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 100 کروڑ روپئے کے خرچ کے سلسلہ میں بہت جلد رہنمایانہ خطوط مدون کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تفصیلات اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن نے کہا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مزدور طبقے کے افراد خلیجی ممالک میں کئی مسائل کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے 100 کروڑ مختص کرنے کے بارے میں وضاحت کی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT